Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان:سیاحوں نے 41 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کئے

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کے سیاحتی ادارے کے تخمینے کے مطابق 2018ءمیں غیر ملکی سیاحوں نے ملک میں قیام کے دوران تقریباً 41 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کئے۔سیاحتی ادارے نے گزشتہ سال سے جائزے کا اپنا طریقہ تبدیل کر دیا ہے، تاہم اعداد و شمار کے موازنے سے معلوم ہوتا ہے کہ 2018ءمیں خرچ کردہ رقم ایک سال قبل کے 40 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی، جس میں مسلسل چھٹے سال میں اضافہ دیکھا گیا۔اس کی بڑی وجہ جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ تخمینے کے مطابق یہ تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزاررہی، جس میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 8.7 فیصد کا اضافہ ہے۔چینی سیاحوں کی خرچ کردہ رقم تقریباً 14 ارب ڈالر یا ک±ل رقم کا ایک تہائی رہی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا اور تائیوان کا نمبر رہا۔
 

شیئر: