Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک کے کوڑے کے خاتمے کیلئے تنظیم

ٹوکیو۔۔۔ بحری آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کئی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی 28 کمپنیاں پلاسٹک کے کوڑے کے خاتمے کیلئے ملکر ایک غیر منافع بخش تنظیم قائم کر رہی ہیں۔ان میں ایکسن موبِل، پروکٹر اینڈ گیمبل اور 3 جاپانی کیمیکل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔پی اینڈ جی کے چیف ایگزیکٹیو اور اشتراک کے چیئرمین ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ میں ان تمام کمپنیوں کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جن کا اس مسئلے سے کوئی نہ کوئی تعلق بنتا ہو اور وہ جو اس مسئلے کے بارے میں تشویش رکھتی ہوں۔ اس سے بہت فرق پڑ سکتا ہے۔ یہ آغاز ہے اور ہم ملکر ماحولیات سے پلاسٹک کا کوڑا ختم کر سکتے ہیں۔اس گروپ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے کوڑے کی صفائی اور ری سائیکل کرنے کے لیے درکار ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر وہ آئندہ5 سال کے دوران ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔پلاسٹک سے جنم لینے والی آلودگی کے انسداد کےلئے کاروباری اداروں کی جانب سے یہ تازہ ترین اقدام ہے۔ 
 
 

شیئر: