Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسپتال اب مریضوں کے ساتھ من مانی نہیں کرسکیں گے؟

نئی دہلی۔۔۔نجی اسپتالوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے بھاری اخراجات کے بل اور دیگرمشکلات سے مریضوں کو بچانے کیلئے ایک مسودہ تیار کرکے کابینہ کی منظور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس قانون کے تحت علاج و معالجہ پر50فیصدمنافع ، اسپتال کی فارمیسی سے دوا خریدنے اور دیگر معاملات میں مجبور کرنا بھی غیر قانونی شمار ہوگا۔ اس کے علاوہ مریض کی موت ہوجانے  کے بعد بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے میت لواحقین کے حوالے نہ کرنا بھی غیر قانونی ہوگا۔ علاج سےقبل مریض کوآپریشن اوردیگر اخراجات کے بارے میں تحریری تفصیلات دینا ہونگی۔قانون کے نفاذ کے بعد نجی اسپتال مریضوں کے ساتھ من مانی نہیں کرسکیں گےـ
مزید پڑھیں:- - - -  -ہریانہ: سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش سمیت30مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

شیئر: