Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خطرناک انداز میں ڈرائیونگ ، سنگین خلاف ورزی شمار

گزشتہ ماہ وزرا کونسل نے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی تھی(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خطرناک انداز میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانا اور مقررہ ضوابط کا خیال نہ رکھنا سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس اکاونٹ پر انتباہ دیا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
گاڑیوں کے درمیان   خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے زیک زیگ کراسنگ کرنا سنگین نوعیت کے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس سے نہ صرف اس عمل کا مرتکب ہونے والا بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ ضوابط لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے جاتے ہیں ۔ شاہراہوں پر مقررہ حد رفتار کی پابندی نہ کرنا خلاف ورزی ہے جس پر چالان کیا جاتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں وزرا کونسل نے ٹریفک نظام کی دفعہ 74 میں کی جانے والی ترمیم کی بھی منظوری دی تھی جس میں عوامی سلامتی کے لیے خطرناک خلاف ورزیوں کے مرتکب کو ایک برس تک قید اور غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے بے دخل کیا جانا شامل تھا۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے یاددہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں گاڑی چلانے سے دوسروں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جو عوامی سلامتی کے لیے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

 

 

شیئر: