Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: کشی نگر میں ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

کشی نگر۔۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں پیر لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ حادثہ کشی نگر کے حتیم پور کے قریب پیش آیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جاگوار ساخت کا لڑاکا طیارہ تھا جوگورکھپور ایئر بیس سے 12بجکر 15منٹ پر معمول کے مطابق تربیتی پرواز پرنکلا تھا۔کشی نگر کے ہاٹا ٹول پلازا کے اوپر پرواز کے دوران اس میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی پر گرنے سے بچایا۔ طیارہ کھیت میں گرتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔پائلٹ  پیراشوٹ کی مدد طیارے سے چھلانگ لگاکر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی خبرسنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ حادثہ کا شکار لڑکا طیارہ  دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ایئرفورس کا راحت رسانی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ ایئرفورس کے پی آر او گروپ کیپٹن اروند سنہا نے کہا کہ حادثے کے اسباب کا علم بلیک باکس کے معائنے کے بعد ہوسکے گا۔واضح ہو کہ اس سے قبل 20مارچ 2018ء کو بھی ایک ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ پائلٹ اروند کمار نے طیارے میں پیداہونے والی خرابی کو دیکھتے ہوئے اس کا رخ ندی کی طرف کردیا تھا اور پیرا شوٹ سے سورن ریکھا ندی کے کنارے ریت پر چھلانگ لگادی تھی جس میں انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -چھیڑخانی اور جھوٹے کیس کی دھمکی دینے پر25لاکھ کا جرمانہ عائد

شیئر: