قصیم ریجن میں موسمِ سرما کے دوران سیاحوں کی تعداد میں اضافہ، رونقیں عروج پر
قصیم ریجن میں موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمد میں اضافے سے رونقیں عروج پر ہیں۔
خوبصورت موسم اور ثقافتی و تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے لیے وزیٹرز کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وژن 2030 کے اہداف میں شامل کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت مملکت کے مختلف علاقوں میں ثقافتی و تفریحی پروگرام جاری ہیں۔
ان پروگراموں کا مقصد شہریوں اور یہاں رہنے والوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنا ہے۔

قصیم ریجن میں موسم سرما کے حوالے سے ثقافتی و تفریحی پروگرام کے تحت سیزنل فیسٹیول کا سلسلہ جاری ہے جس میں علاقائی مصنوعات کے سٹالز اور مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
فیسٹیول میں فیملی کیمپنگ، گھڑسواری اور صحرائی بائیک رائیڈنگ کے تجربات وزیٹرز کے منتظر ہیں۔
