Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی سنسنی خیز کامیابی

کیپ ٹاون: 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ کے 192 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 186 رنز بنا سکی ۔کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔یم کے 193 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، گرین کیپس کے کپتان شعیب ملک کے 49رنز میچ جیتنے کے لئے ناکافی ثابت ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس نے 74رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کا ساتھ کپتان فاف ڈوپلیسس نے78رنز کی خوبصورت اننگز سے دیا۔دونوں بیٹسمینوں نے 131رنز کی انتہائی شاندار شراکت قائم کی یہی شراکت جیت کی حقدار ثابت ہوئی۔ وین ڈر ڈوسن صفر ، ڈیوڈ ملر 10 اور مورس ایک رن بناسکے ، کلاسن اور فیلوکوایو 5،5 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ عثمان شنواری نے 3 ، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ڈیوڈ ملر کو شاندار فیلڈنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے بابر اعظم کو رن آوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 4کیچ پکڑے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان پہلے ہی اوور میں ایک چوکا لگا کر بغیر دیکھے اسٹروک کھیلتے ہوئے آوٹ ہوگئے ۔ بابر اعظم اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شراکت قائم کی، حسین طلعت 40 رنز پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 38 رنز پر رن آوٹ ہوگئے، جس کے بعد آصف علی 13 اور عماد وسیم 4 رنز بنا سکے۔118 رنز پر آدھی ٹیم کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان شعیب ملک اور فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کی کوشش کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی تاہم فہیم اشرف8رنز بنا سکے۔ 2 رنز کے اضافے سے محمد رضوان رن آوٹ ہوگئے،حسن علی 11 رنز پر کیچ دے دیا جبکہ شاداب خان نے 7 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، ہینڈرکس اور مورس نے 2،2 جبکہ فیلکوانے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا میچ 3فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: