Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چڑیا گھر میں چوہے اڑا رہے ہیں شیر خان کے لنچ؟

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے چڑیا گھر کے شیر چوہوں سے پریشان ہیں۔ چڑیا گھرمیں شیروں کیلئے جو لنچ منگوایا جاتا ہے، اس پر درانداز چوہے دھاوا بول کر شیر کا کھانا اڑا لے جاتے ہیں اور اسے گندہ بھی کردیتے ہیں جس سے شیروں کی صحت کو خطرا ت لاحق ہوگئے ہیں۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ نے جنگل کے راجا کے چکن ، مٹن پر ڈاکا ڈالنے والے ’’چوہوں کے گینگ‘‘سے نمٹنے کا فیصلہ کیاہے۔اس کارروائی کیلئے3ماہ میں شیروں کے باڑوں کے اطراف کنکریٹ کی پختہ انڈر گراؤنڈ دیواریں تعمیر کی جائیں گی۔ تعمیر کا آغاز یہاں شیروں کے ایک باڑے سے کردیا گیاہے۔ دیوار تعمیر ہونے سے چوہوں کی دراندازی روکی جاسکتی ہے۔چوہوں کی اودھم بازی سے چڑیا گھر کے دیگر جانور اورپرندے بھی پریشان ہیں۔ یہاں مختلف جانوروں کی حفاظت کیلئے عام دیواریں بنائی گئی ہیں جن میں سوراخ کرکے چوہے داخل ہوکر دندناتے پھرتے ہیں۔ان کی ہنگامہ آرائی کا یہ عالم ہے کہ وہ بسا اوقات شیروں کی پیٹھ پر چڑھ کر موج مستی کرتے ہیں ۔ چوہوں کو پکڑنے کیلئے چوہے دانی لگاکر پکڑنے کا کام انجام دیا جارہا ہے ۔ بڑے پیمانے پر موجودچوہوں کی فوج کو قابو کرنے کیلئے انتظامیہ نے کنکریٹ کی دیواریں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزیر پڑھیں: - - - - -حیدرآباد: نمائش میں آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، اکبر اویسی

شیئر: