Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بار بار انفلوائنزہ ہونا دل کے دورے کی علامت؟

 نیویارک۔۔۔ مقامی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی حالیہ تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایسے افراد جنہیں بار بار نزلہ زکام ہوجاتا ہے دوسروں کے مقابلے میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے ایسے معمر افراد کی ہیلتھ ہسٹری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جنہیں دل کے دورے پڑے تھے یہ انکشاف کیا کہ ان میں سے 95فیصد افراد کو نزلہ زکام کی شکایت رہی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ نزلے کے شکار لوگوں کو دل کے دورے پڑنے کے نتیجے میں گردن کی شریانوں سے بھی رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے اور اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ یہی وہ رطوبت ہے جو انہیں دل کے دورے میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل یہ تحقیق بھی آچکی ہے کہ نزلہ زکام کی ویکسین استعمال کرنے سے دل کے دورے کے امکانات کسی حد تک ضرور کم ہوتے ہیں۔ واضح ہو کہ پہلے بھی سائنسدان یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ نزلہ زکام کے نتیجے میں جان لیوا طبی پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ 30912افراد کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر ایمیلیا بوہیمے کی نگرانی میں کام کرنے والے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے۔
 

شیئر: