Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی تارکین کو سہولتیں دینے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اقامہ ومحنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو روزگار ، ٹرانسپورٹ ، رہائش کی سہولت فراہم کریگا یا انہیں پناہ دے گا ، اسے چھ ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے اداروں کے مالکان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے غیرقانونی تارکین میں سے کسی کو مذکورہ سہولتوں میں سے کوئی ایک سہولت فراہم کی اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ ادارے کو پانچ برس تک نئے ویزوں سے محرو م کردیا جائے گا۔ اس کی تشہیر ہوگی ، ادارے کے ذمہ دار ڈائریکٹر کو ایک برس تک جیل ہوگی۔ غیر ملکی ڈائریکٹر ہوگا تو اسے بیدخل کردیاجائے گا۔ جتنے زیادہ غیرقانونی تارکین کو سہولتیں دی جائیں گی اسی کے تناسب سے جرمانے بھی ہونگے۔ 

شیئر: