Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ میراتھن:تیسرا مرحلہ مائیکل وارڈین کے نام

پرتھ: دنیا کے ساتوں براعظموں کے گرد گھومتی ورلڈ میراتھن زور و شور سے جاری ہے اور اس کا تیسرا مرحلہ آسٹریلیا میں اختتام کو پہنچا۔ انٹارکٹیکا سے شروع ہونے والی اس سالانہ ورلڈ میراتھن کادوسرا مرحلہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاون جبکہ تیسرا مرحلہ آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں ہوا جسے امریکی ایتھلیٹ مائیکل وارڈین نے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلا مرحلہ بھی وارڈین کے نام رہا جبکہ خواتین کی کیٹگری میں جل سوسانہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کامیاب رہی۔ واضح رہے 7 براعظموں کے گرد گھومتی اس 7 روزہ میراتھن کا اگلا اور چوتھا مرحلہ دبئی، پانچواں مرحلہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ، چھٹا مرحلہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے دارالحکومت سانتیاگو جبکہ ساتواں اور آخری مرحلہ امریکہ کے شہر میامی میںہوگا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: