Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی صحت پر سیاست؟

اسلام آباد... مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کے ترجمان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت کی ذہنی پستی کی عکاس ہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہ کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے کٹھ پتلی ترجمانوں کے ذریعے 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان چکی ہے نوازشریف کی کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہو سکتا تو حاسد اور نالائق حکومت نے نوازشریف کی صحت پہ سیاست شروع کر دی ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے اپنے بنائے ہوئے چاروں میڈیکل بورڈ نے محمد نواز شریف کو امراض قلب ماہرین کے ذریعے علاج کی تشخیص کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ ان میڈیکل بورڈز کی متفقہ طبی تشخیص کے برعکس پنجاب حکومت نے محمد نواز شریف کو سروسز اسپتال کیوں منتقل کیا؟عارضہ قلب کے مریض کو ایسے اسپتال منتقل کرنے کی کیا منطق ہے جہاں اس مرض کا علاج ہی میسر نہیں؟۔ انہوںنے کہا کہ میڈیکل بورڈز کی رپورٹیں محمد نواز شریف کے اہلخانہ سے چھپا کر اور فراہم نہ کرکے سیاست تو پنجاب حکومت نے کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف جب کچھ ثابت نہیں ہوسکا تو اب اس کی صحت پر سیاست نالائق اور نااہل حکمران کر رہے ہیں۔ 

شیئر: