Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیوان میں پائلٹوں کی ہڑتال

تائپی ۔۔۔تائیوان میں پائلٹوں کی ہڑتال اور 22پروازوں کی منسوخی کے باعث 4ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی تائیوان بیسڈ چائنہ ایئرلائنز کے بیان میں کہا گیاہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو روانہ ہونے والی 22 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اِن میںبیجنگ، شنگھائی ، ووکشی ، گوانگزو ، شینزہن ، ہ انگ کانگ ، ٹوکیو اور بنکاک جانے والی پروازیں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ چائنہ ایئرلائنز کی پائلٹ یونین کا پائلٹوں کے ڈیوٹی ٹائم میں کمی ، تربیت اور پروموشن ، لیبر تعلقات کے ائیر لائن منیجر انچارج کا متبادل بھی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ حکام کے مطابق یونین کے 700 سے 900 رکن پائلٹ اس ہڑتال میں شامل ہیں ۔

شیئر: