Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکاندار پرزے واپس نہیں کررہے، صارفین

جدہ۔۔۔ جدہ کے بنی مالک محلے میں واقع گاڑیوں کے فاضل پرزوں کی دکانیں وزارت تجارت کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔ ان دکانوں کے مالکان فروخت کئے جانے والے پرزوں کی واپسی اور تبدیلی سے انکار کررہے ہیں۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق گاہک کو یہ اختیار ہے کہ اگر خریدی جانے والی اشیاء پسند نہ آئیں تو انہیں واپس کرکے رقم لے سکتا ہے یا اس کے بدلے کوئی اور چیز خرید سکتا ہے۔ بنی مالک کے تاجر گاہک کے دکان سے نکل جانے کے بعد فروخت کئے جانے والے پرزے واپس یا تبدیل نہیں کررہے۔ صارفین نے وزارت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 
 
 

شیئر: