Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ پلان

اسلام آباد...پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے سیاسی لڑائی ملکر لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشترکہ پلان تیارکرلیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اسلام آباد کی جانب ملین مارچ پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ملین مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ملین مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائے گا تو پھر طے کیا جائے گا کہ دھرنا دینا ہے یا صرف احتجاج کے ذریعے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ ملین مارچ میں اسلام آباد میں ن لیگ ، اے این پی ، پیپلزپارٹی ،سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ جس سے حکومت کو یقینا مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی 18ویں ترمیم میں ردوبدل کی صورت میں ملین مارچ کا پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں۔
 

شیئر: