Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں داخلے کے لیے درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر بانڈ لینے کی تجویز

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت سیاحتی اور کاروباری ویزا لینے والے درخواست گزاروں کے لیے امریکہ میں داخل ہونے سے پہلے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانت یا بانڈ جمع کروانا لازمی ہو سکتا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ اقدام ویزا حاصل کرنے کے عمل کو بہت سے لوگوں کے لیے مہنگا اور مشکل بنا سکتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا اور اس کا اطلاق بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایک سال کا پائلٹ پروگرام شروع کرے گا۔ اس میں ان ممالک کے لوگوں سے جہاں زیادہ لوگ ویزا ختم ہونے کے بعد رہ جاتے ہیں یا دستاویزات کی سکیورٹی میں کمزوری ہو، ویزا لیتے وقت پانچ ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار امریکی ڈالر کی ضمانت مانگی جا سکتی ہے۔

شیئر: