Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: لیور پول اور مانچسٹر سٹی میں زبردست کشمکش

  لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں ٹائٹل تک رسائی کیلئے لیور پول اور مانچسٹر سٹی میں زبردست کشمکش جاری ہے اور دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو 0-6سے روندتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے ۔ مانچسٹر سٹی اس وقت گول اوسط کی بنیاد پر لیور پول سے آگے ہے اور ان 6گولزنے اس کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ہے ۔ سرگیو اگیورو کی ہیٹ ٹرک نے مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ رحیم اسٹرلنگ نے 2گول کئے اور ایک گول الکے نے اسکور کرکے چیلسی کو بدترین خفت سے دوچار کرنے کے ساتھ اس کے کوچ کا مستقبل بھی خطرے میں ڈال دیا ۔ دوسری جانب ٹوٹنہم ہوٹسپر نے بھی کامیابی سمیٹ کر اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی اور ٹائٹل کی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوئی ۔لیسسٹر کے خلاف میچ کے دوران مقابلہ 3-1رہا۔ ٹوٹنہم کیلئے ڈیونسن سانچیز نے گول کیا جبکہ کرسٹیان ایرکسن اور سون ہیونگ نے بھی ایک، ایک گول کیا ۔لیسسٹر کے جیمی وارڈی نے ایک پنالٹی کک ضائع کردی اور بعد ازاں ایک فیلڈ گول کرنے میں کامیاب رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: