Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اڈے میزائلوں کی زد میں ہیں، ایران

تہران۔۔۔ایران نے نائب وزیر دفاع رضا طلائنک نے دعویٰ کیا کہ شام میں امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈوں کو ایران کے اندر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پابندیوں کے 40 سال کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پہلا مْحرک بن چکا ہے۔امریکیوں اورصہیونیوں کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شام سے بھاگ رہے ۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایران دینی، سائنسی اور ثقافتی اعتبار سے مشرق وسطیٰ کی سْپر پاور بن چکا ہے۔

شیئر: