Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

واشنگٹن۔۔۔ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا ۔ایران کواپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے۔ عالمی عدالت نے امریکی موقف مسترد کر دیا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے جس کے بعد ایران کو 2ارب کے منجمد اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ عالمی عدالت نے کہا کہ ایران، امریکہ میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے اپنی کارروائی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔امریکہ نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا۔اس حملے میں 241 امریکی فوج ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
 

شیئر: