Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی پورٹل کے تحفظ کیلئے سائبر حملوں کی مشق

ریاض۔۔۔ قومی بورڈ برائے سائبر سیکیورٹی نے حکومتی پورٹل کے تحفظ کی مشق کی ہے۔ فرضی سائبر حملے سے بچنے کیلئے بورڈ نے ماہرین کی قیادت میں مختلف طالب علموں کو تربیت بھی فراہم کی۔ فرضی حملے کی مشق کے دوران حکومتی اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ مشق کا مقصد حکومتی پورٹل پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تربیت کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار واضح کرنا تھے۔ مشق کرانے والی انتظامیہ نے کہا کہ بورڈ کے ماہرین کے ساتھ حکومتی اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں کو اس طرح کے حملوں کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ 
 
 

شیئر: