Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت مملکت کی مساجد میں اعتکاف کا آغاز

مسجد نبوی ﷺ میں 3200 مرد وخواتین اس سال اعتکاف کر رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ سمیت مملکت کی مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔
 مسجد نبوی ﷺ میں 3200 مرد وخواتین جبکہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں تقریبا تین ہزار افراد اعتکاف اعتکاف کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے ’اعتکاف کرنے والوں میں 2400 مرد جبکہ 800 خواتین ہیں۔ اعتکاف کے لیے ادارے کے پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا تھا۔‘
مردوں کے لیے مسجد نبوی کے مشرقی سمت کی چھت پر جبکہ خواتین کے لیے مشرقی سمت کی نئی توسیع میں انتظام کیا گیا ہے۔
مسجد نبوی کی انتطامیہ نے اعتکاف کے لیے چار مرکزی ہالوں میں 48 اقسام کی جگہیں مخصوص کی ہیں۔
ہر معتکف کے لیے لاکر کی سہولت مہیا کی گئی ہے تاکہ وہ اپنا ذاتی سامان بحفاظت وہاں رکھ سکیں۔
متعکفین کے لیے بہترین روحانی ماحول مہیا کیا گیا ہے۔ اعتکاف کے مقامات کو مستقل بنیادوں پر بخور کی دھونی دی جاتی ہے جبکہ افطار اور سحری کا اہتمام بھی انتظامیہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
طبی ضروریات کے حوالے سے بھی فرسٹ ایڈ کا مکمل انتظام موجود ہے علاوہ ازیں موبائل چارجنگ یونٹس اور لانڈری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔
ادارے کی جانب سے ہر ایک معتکف کو ایک کٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں ذاتی دیکھ بھال کی اشیا اور دیگر ضروری سامان موجود ہے۔

 

شیئر: