Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب شادی اور سالگرہ کی تصویروالے ڈاک ٹک جاری کرائےجاسکتے ہیں؟

لکھنؤ۔۔۔۔ ہر انسان اپنی خوشیوں کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات اور قومی پرندوں اور مقامات کی تصویروں سے آراستہ ڈاک ٹکٹ جاری ہوا کرتے تھے ۔اب ریاست اتر پردیش میں محکمہ ڈاک نے آپ کی خوشیوں کو یادگار بنانے کیلئے سنگل فوٹو کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔محکمہ ڈاک نے ’’مائی اسٹیمپ‘‘اسکیم کے تحت صرف 300روپے میں کسی بھی خوشی کے موقع پر 12ڈاک ٹکٹ جاری کرانے کی اجازت دیدی۔ان ڈاک ٹکٹوں پر سالگرہ یا شادی کی مبارکباد جیسے پیغامات تحریرکرائے جاسکتے ہیں۔اس سروس کا آغاز پیر سے ہوگا۔لکھنؤ ہیڈ آفس کے ڈائریکٹر کرشن کمار یادو نے بتایا کہ محکمہ ڈاک کی ’’مائی اسٹیمپ‘‘ سروس کے تحت یادگاتصویر پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کرائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈاک ٹکٹ کی قیمت 5روپے ہوگی۔جس پر شادی کے نئے جوڑکی تصویر یا دیگر خوشی کی تقاریب کی تصویر شائع کرائی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جھارکھنڈ: وزیر اعظم مودی نے3میڈیکل کالج اور 4اسپتالوں کا افتتاح و سنگ بنیادرکھا

شیئر: