Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل4: شارجہ میں کرکٹ کی رونق دوبالا ہو گئی

شارجہ:متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 2دن کے وقفے کے بعد آج سے شارجہ میں اپنے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ جہاں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔تمام ٹیمیں دوسرے مرحلے کے8میچوں میں شرکت کیلئے شارجہ پہنچ چکی ہیں جہاں کرکٹ کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ دبئی میں پہلے مرحلے کے دوران 7میچ کھیلے گئے جن میں 2 فتوحات کے ساتھ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے نمبر پر ہے جبکہ بقیہ5ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر 2-2پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے تا چھٹے نمبر پر ہیں ۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل 119رنز اور لاہور قلندرز کے راحت علی 8وکٹیں لے کرسب سے آگے ہیں ۔اب تک ہونے والے میچوں میں کوئی ٹیم200رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی تاہم کراچی کنگز 183/6رنز کے ساتھ سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔ لاہور قلندرز موجودہ ایڈیشن کے سب سے کم اسکور78 رنز پر آل آوٹ ہو چکی ہے۔انفرادی اننگز میں لیام لونگ اسٹون اورشین واٹسن 82 اور 81 رنز کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی بیٹسمینوں میں بابر اعظم77اور عمر اکمل75 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بہترین بولنگ کا اعزاز ابھی تک حسن علی کے پاس ہے جنہوں نے 15رنز دے کر4وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: