Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: بے قابو ٹرک نے باراتیوں کو کچل دیا،13ہلاک،35زخمی

راجستھان۔۔۔راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ کے چھوٹی سادڑی علاقے میں100افراد پر مشتمل بارات سڑک پر ناچتے گاتے جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک بارات کے بیچ میں جاگھسا جس سے 4بچوں سمیت13افراد ہلاک او35زخمی ہوگئے۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ادے پور ضلع اسپتال پہنچایا ۔چھوٹی سادڑی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وجے پال سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد گزشتہ روز   لواحقین کی بھیڑنے جمع ہوکر قومی شاہراہ بند کردی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی 50،50ہزار روپے کی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور ٹریفک بحال کی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدلاشیں لواحقین کے سپرد کردیںاور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:- - - -ریزرو بینک بی جے پی کو انتخابی مہم کیلئے منافع دے رہا ہے، کانگریس

شیئر: