Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا، یادداشت بڑھانے میں مددگار

یوگا میں بہت سی ایسی ورزشیں موجود ہیں جن کو روزانہ کرنے سے اپنی یادداشت اور ذہانت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے مشہور ورزش سپر برین یوگا ہے۔ اسے کرنا نہایت آسان ہے۔ سیدھے کھڑے ہو جائیں اور اپنے دائیں ہاتھ سے اپنا بایاں کان نیچے سے پکڑ لیں اور اپنے بائیں ہاتھ سے اپنا دایاں کان پکڑ لیں۔ دونوں کانوں کو تھوڑا سا کھینچیں اور ساتھ میں سانس نکالتے ہوئے اپنے گھٹنے موڑتے ہوئے کولہوں کو اسی طرح نیچے لے جائیں جس طرح کہ آپ کرسی پر بیٹھ رہے ہوں۔ اس ورزش کو اسکواٹ بھی کہتے ہیں۔ اب سانس لیتے ہوئے سیدھے ہوجائیں اور سانس نکالتے ہوئے پھر اسی بیٹھنے والی پوزیشن میں چلے جائیں۔ اس ورزش کو 2 منٹ تک دن میں 3 سے 4 بار ضرور کریں۔ اس آسن کے پیچھے بہت سے دلچسپ حقائق پنہاں ہیں۔ کانوں کی لوو¿ں پر دماغ کے الیکٹرو کوڈ ہوتے ہیں اور یادداشت کا پریشر پوائنٹ بھی کانوں کی لوو¿ں پر ہوتا ہے۔ جب ہم کان کھینچتے ہیں تو یادداشت اور ذہانت کو بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ بات ہمارے اساتذہ کو معلوم نہ تھی تاہم جب وہ سبق نہ یاد کرنے پر کان کھینچتے تھے تو یہ ایک قسم کی دماغ اور یادداشت کی ورزش ہو جاتی تھی۔ یادداشت کو بہتر بنانے کےلئے ماتھے پر ایک پریشر پوائنٹ ہے اس کو تھرڈ آئی پریشر پوائنٹ کہا جاتا ہے۔ یہ دونوں بھنوو¿ں کے عین درمیان ماتھے پر ہے۔ آپ عام طور پر دیکھا ہوا کہ جب کوئی چیز یا بات یاد نہ آ رہی ہو تو ہم انجانے میں اپنا ماتھا درمیان سے ٹھونکتے ہیں۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے مگر اس کا براہ راست تعلق یادداشت سے ہے۔ لہذا یادداشت کو بہتر بنانے کےلئے اس پوائنٹ کو ضرور دبائیں۔
 

شیئر: