Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: ریت سے بھرا ٹرک کار سے ٹکرا گیا، شوہر ، بیوی اور ماں ہلاک

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے علاقے روہنی میں ریت سے بھرا ٹرک کار ٹکرا گیاجس سے کار میں سوار 3افراد ہلاک اور بچہ شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کے بعد سومیت ان کی ماں ریتو اور اہلیہ روچی اور 3سالہ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شوہر بیوی اور ماں کو مردہ قراردیدیا جبکہ بچے کا علاج جاری ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کی کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی ، احمد آباد شاہراہ پر دھماکہ؟

شیئر: