کیلیفورنیا .... فیس بک پر جاری ہونے والے علم ریاضی کے سوال نے جو حقیقتاً 6سالہ بچوں کیلئے تیار کیا گیا تھا بڑوں کیلئے باقاعدہ درد سر بن گیا ۔ وہ اسے حل کرنے کی کوشش کرنے کے دوران سر کھجاتے ہی نظر آتے ہیں۔ ریاضی کے اس پیچیدہ سوال کی حقیقت اور اصل چیلنج یہ ہے کہ اعداد کی جگہ حروف لکھے ہوئے ہیں اور سب کام ایک خاص کلید کی مدد سے ہوتا ہے جو اسی معمے کا حصہ ہے۔ معمے یا مسئلے کے 4حروف اس طرح ترتیب دیئے گئے ہیں کہ درمیان سے ایک خانہ (box ) لاپتہ ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ لاپتہ خانے میں کونسا حرف ڈالا جانا چاہئے۔ بچوں کیلئے تیار کیا گیا سوال یا معمہ ریاضی نارتھ کیرولینا کی ایک فیملی نے فیس بک پر بطور چیلنج ڈالا ہے۔ اسے جاری کرنے والی فیملی نے مسئلہ کو دیکھ کر لوگوں کی سہولت کیلئے کچھ اشارے بھی دیئے ہیں۔کافی جدوجہد کے بعد ایک شخص نے جسکا نام جمی فانتز ہے ایک ایسا حل پیش کیا جسے وہ صحیح حل سمجھتا ہے اور کہا ہے کہ مسئلہ کا حل یہ ہے کہ آپ حروف کو اعداد سے تبدیل کرنے کیلئے پہلے حرف ”ایس ، بی اور جی“ کی قدر معلوم کریں اور پھر اس میں 40کا عدد جوڑ دیں اور اسکے بعد آپ حرف بی اور جی کے اعداد کو 40سے منہا کریں ۔ ایسا کرنے سے 14کا عدد بچتا ہے اور یہ 14حرف جے کا متبادل عدد ہے اس طرح مسئلہ حل ہوجائیگا ۔ گزشتہ سال بھی بچوں کیلئے ایسا ہی آزمائشی معمہ ریاضی کا سامنے آیا تھا جو محض 2سال کی عمر کے بچوں کیلئے تھا مگر وہ بھی درد سر بن گیا تھا۔ ایک سوال یہ بھی آیا تھا کہ ایک ٹرین پر کچھ افراد سوار تھے پہلے اسٹاپ پر 19مسافر اتر گئے اور 19سوار ہوئے اب ٹرین پر مجموعی طور پر 63مسافر سوار ہیں۔ تو یہ بتائیے کہ سفر شروع ہونے سے پہلے ٹرین پر کتنے افراد سوار تھے۔