دمام اور الاحسا، دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل
’دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں جیکب آباد پہلے نمبر پر اور سبی تیسرے نمبر پر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سمیت پورے خطے میں گرمی کی لہر کا زور ہے جہاں ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جب موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ دمام ساتویں نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’الاحسا میں 49.3 سینٹی گریڈ جبکہ دمام میں 48.2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے دو شہر جیکب آباد پہلے نمبر پر اور سبی تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مشرق میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور جازان کے علاوہ نجران، مشرقی ریجن اور جدہ سمیت پوری مغربی ساحلی پٹی میں آج گرد و غبار ہوگا جہاں حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔