Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزا والوں کو حج کرانے کا دعوی کرنے والے گرفتار

’جھانسے میں آنے والے 87 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو وزٹ ویزے پر آئے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے دو کرغیز شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو بغیر اجازت نامے کے حج کرانےدعوی کر رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے وزٹ ویزے کے حامل افراد کو مشاعر مقدسہ میں  منتقل کرنے، معاونت فراہم کرنے اور مکہ مکرمہ شہر میں کرائے پر لیے گئے دو مقامات پر ٹھہرانے کے جھوٹے اشتہارات شائع کر رہے تھے۔
مذکورہ افراد کے جھانسے میں آنے والے 87 بھی گرفتار ہوئے ہیں وزٹ ویزے پر آئے ہوئے ہیں اور بغیر حج پرمٹ کے حج کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار شدگان کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ پولیس نے دو انڈونیشی تارکین کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی اور گمراہ کن حج مہم کے اشتہارات کے ذریعے فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔
 

شیئر: