Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں کانکنوں کی بس کو حادثہ، 20ہلاک

بیجنگ ۔۔۔ چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی ۔ تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کانکن سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔ 5 کانکن زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔ 30 زخمی کان کنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بتایا گیا کہ حکام کی جانب سے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ’ ’مائن‘ ‘کون سی تھی۔چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔
 
 

شیئر: