Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر درد میں راحت پہنچانے والی غذائیں

خوراک یقینی طور پر قدرتی مرکب ہے جو سردرد کوکم کرتی ہے ۔ درد شقیقہ مشکل سے ہی جاتا ہے اور بہت تکلیف کا سبب بنتا ہے۔درد شقیقہ سے متاثر افراد اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے درج ذیل غذاﺅں کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ 
پانی کی کمی بعض اوقات سر درد میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ پانی کی زیادہ مقدار کے تناسب کے ساتھ تربوز پورے طور پر ہتھیار ہے ۔ یہ آپ کے اندر پانی کی مقدار کو پھر سے بھر دیتا ہے اور آپ کے درد میں کمی کرتا ہے۔
سر درد میں مبتلا افراد کےلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں زیادہ بہتر ہو سکتی ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹ کی سپلائی اور زیادہ توانائی دماغ کی کارکردگی کے لیے ضروری ہے ۔کربز کے بڑے ذرائع میں گندم ، دلیہ اور تازہ پھل شامل ہیں ۔
خوبانی میں خون کی وریدوں کو آرام پہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے . اسکے علاوہ میگنیشیم اخروٹ ، ترکاری ، لوبیا ، براﺅن رائس اور کیلے میں پایا جاتا ہے ۔ سر درد سے نجات پانے کیلئے دہی ، تل کے بیج ، پالک اور پکے ہوئے آلو بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ ایک چیز سے کسی دوسرے فرد کو آرام نہ آئے لیکن آپ کے لئے یہ نجات دہندہ بن جائے ۔
 
 

شیئر: