Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کی خود کشی، سوسائڈ نوٹ میں ممتاکانام شامل؟

کولکتہ۔۔۔  کولکتہ میں اعلیٰ افسرگورودت کی خود کشی کے واقعہ پر مغربی بنگال میں سیاسی الزامات کا بازار گرم ہوگیا۔ اس معاملے میں دت کی اہلیہ کے ساتھ بی جے پی رہنمامکل رائے نے ملاقات کرنے کے بعد سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری شروع کردی۔  1986ء بیچ کے آئی پی ایس افسر دت کی 19فروری کو خود کشی کرلی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے مبینہ سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے اپنے اس انتہائی اقدام کا ذمہ دار ممتا بنر جی کو ٹھہرایا۔دت ممتا بنر جی پر ’’کمپلسری ووٹنگ ‘‘رکھ کر 31دسمبر 2018ء کو ریٹائرہونے کے بعد ان کی باقی تنخواہ روک کر خود کشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام لگایا۔واضح ہو کہ کمپلسری ووٹنگ ایک تادیبی کارروائی ہوتی ہے جس میں افسر کو کسی مقام پر تعینات نہیں کیا جاتا۔
مزید پڑھیں:- -  - -اترا کھنڈ:تیز رفتار کار کھائی میں جاگری،3افرادہلاک،7زخمی

 

شیئر: