Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجی اخلاق گوشت فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

میرٹھ۔۔۔۔سابق رکن پارلیمنٹ حاجی شاہد اخلاق کی گوشت فیکٹری کے کولڈاسٹوریج میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ قریب 5گھنٹے تک آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے۔اطلاع ملنے پرپولیس چوکی انچارج اشیش رستوگی موقع پر پہنچ کر  پرتار پور، میرٹھ، موانا ، سردھنا اور ہاپوڑ سے فائر بریگیڈ کی 12ٹیمیں طلب کیں۔سٹی مجسٹریٹ سنجے پانڈے، ایس ایس پی کلدیب سنگھ گناوت ، سی او کٹھور آلوک سنگھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے انتہائی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔امدادی ٹیموں اورکارکنوں نے  اسٹوریج سے ایک کنٹینر گوشت نکالنے میں کامیاب ہوسکے۔میرٹھ ، ہاپوڑ شاہراہ پر واقع گاؤں علی پور کے قریب حاجی شاہد اخلاق کا ’’الاخلاق‘‘ایکسپورٹ لمیٹیڈ نام سے کولڈ اسٹوریج قائم ہے ۔ یہاں سے گوشت ، صفائی اور پیکنگ کے بعد بیرون ملک برآمد کیا جاتا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ فی الحال 4 اسٹوریج میں تقریباً20کروڑ روپے کا گوشت اورفیکٹری میں بڑی مقدار میں تھرماکول اورپیکنگ کیلئے استعمال ہونیوالی اشیاء موجود تھیں جو آگ کی نذر ہوگئیں۔حاجی اخلاق کا کہنا ہے کہ کیمپس میں 4کولڈ اسٹوریج ہیں جہاںموجود گوشت کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سٹی مجسٹریٹ سنجے پانڈے نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ شاٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی تلنگانہ کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

شیئر: