Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سے بدتمیزی پر ہندوستانی کی بے دخلی

ریاض۔۔۔ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دبئی کے الخلیج کمرشل محلے کے بزنس ٹاور کی لفٹ میں برطانوی سیاح خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ہندوستانی کو قید اور بے دخلی کی سزا سنادی ۔ دبئی عدالت نے واردات کرنے والے ہندوستانی کو 6ماہ قید اور پھر امارات سے بیدخل کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ برطانوی سیاح خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ نومبر میں یوگا کلاس کیلئے ٹاو رکی 37ویں منزل پر جانے کیلئے لفٹ میں سوار ہوئی ۔وہاں موجود ہندوستانی نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سی سی کیمروں کی مدد سے الزام ثابت ہوجانے پر ہندوستانی کو سزا سنادی گئی۔
 

شیئر: