Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند کشیدگی کم کریں،امریکہ کا مطالبہ

واشنگٹن... امریکہ نے پاکستان اور ہند کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے تناو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کر کے سیکیورٹی پارٹنرشپ اور خطے میں امن اور سیکیورٹی کے قیام کے مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کر کے اس بات پر زور دیا کہ فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہند دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ پر براہ راست رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔یورپی یونین، چین اور آسٹریلیا نے بھی پاکستان اور ہند پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے خطے کی صورتحال مستحکم کرنے میں مدد ملے اور دوطرفہ تعلقات بہتر ہوں۔
 

شیئر: