Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فوجی موجودگی نہیں ،چین

بیجنگ....چینی حکومت نے افغانستان میں فوجی موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ ایک بیان میں بیجنگ میں چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے تاجکستان کے ساتھ عسکری تعاون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں سے مطابقت رکھتا ہے۔بیجنگ حکومت نے تاجکستان میں چین کی عسکری موجودگی کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بیجنگ نے تاجکستان کے ساتھ فوجی تعاون کا اعتراف کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں افغانستان میں واخان کی پٹی میں بھی چینی فوجی نقل و حرکت کا دعوی کیا گیا تھا۔
 

شیئر: