Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد خواتین کیلئے محفوظ شہر بن چکا ہے ، ڈاکٹر شیکھاگوئل

     حیدرآباد- - -  -ڈاکٹر شیکھا گوئل نے حیدرآباد کو خواتین کیلئے ایک محفوظ شہر قرار دیاہے ۔ وہ معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر سومن رائے کی جانب سے عالمی یوم نسواں کے سلسلے میں ’’ نصف بہتر کیلئے مساوات‘‘ کے موضوع پر منعقد ہ پروگرام سے مخاطب تھیں۔ ڈاکٹر شیکھا گوئل نے بتایا کہ حیدرآباد میں خواتین کے خلاف جرائم میں 25فیصد کمی ہوئی۔  شہر میں گھومنے پھرنے والے افراد تقریباً ایک سو کیمروں میں ریکارڈ ہوجاتے ہیں جس سے شہر میں تحفظ و سلامتی بڑھ گئی ہے۔ حیدرآباد کا ماحول خواتین کیلئے عام مقامات اور پرائیویٹ مقامات پر محفوظ ہے۔ ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرزرانی ریڈی نے کہا کہ آج کی دنیا منقسم و منتشر ہے۔ صرف خواتین ہی ہم آہنگی پیدا کرسکتی ہیں اور خواتین ہی زندگی کو متوازن بناسکتی ہیں ۔ پروفیسر وبھا آستھانہ پرنسپل غلام احمد ایجوکیشن نے شکریہ ادا کیا اور پروفیسر انوپما کونیرو نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری  ظفر جاوید نے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ زمانہ قدیم میں بھی خواتین بااختیار تھیں ۔

شیئر: