Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: شہری کی نعش نکال لی گئی

 مدینہ منورہ۔۔۔ مدینہ منورہ کی کمشنری الحناکیہ کے شہری دفاع نے بہہ جانے والے شہری کی نعش نکال لی۔ شہری ابو صلیلہ ڈیم کی نہر میں ڈوب گیا تھا۔ مدینہ منورہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد مبارک الجہنی نے بتایا کہ جمعہ کو اطلاع ملی کہ ایک 46 سالہ شہری لاپتہ ہوگیا ہے۔ تلاش کرنے پر اس کی چند چیزیں ابو صلیلہ ڈیم کی نہر کے قریب پڑی ملیں۔ اندازہ یہی تھا کہ وہ نہر میں نہانے کیلئے اترا تھا۔ فوری طور پر غوطہ خوروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے رات بھر اسے نہر میں تلاش کیا۔ آخر کار ہفتہ کی صبح انہیں کامیابی حاصل ہوگئی۔ ابتدائی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ کے پیچھے کوئی مجرمانہ سازش نہیں تھی۔ 

شیئر: