Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر سے جمعے تک بارش کا الرٹ، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

قومی مرکز کے مطابق ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا امکان ہے( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ژالہ باری سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔
مکہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ مکہ شہر کے ساتھ الکامل، الجموم، بحیرہ، طائف، میسان، اضم اور العرضیات میں شدید بارش، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے  کا امکان ہے جبکہ اللیث میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
جازان، عسیر، الباحہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ تبوک، الجوف، حائل اور حدود الشمالیہ کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان کے مطابق سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پرعمل کیا جائے۔ 

 

شیئر: