Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماچل پردیش: بس گہری کھائی میں گرگئی،33افراد زخمی

بلاسپور۔۔۔ریاست ہماچل پردیش کے علاقے جھنڈوتا سے جیوریپتن جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث سڑک سے 250فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں بس میں سوار33مسافرشدید زخمی ہوگئے جن میں 9کی حالت انتہائی نازک ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بس سے زخمیوں کو نکال کر فوراً اسپتال پہنچایا۔حادثے میں زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ سرکاری بس وقت پر نہ آنے سے نجی بس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار ہوگئی ۔ ڈرائیور بس تیزی سے چلاتے ہوئے جارہا تھا کہ سڑک پر پڑے گڑھے سے بچنے کی کوشش میں حادثہ پیش آگیا۔اسپتال میں لائٹ چلی جانے کے باعث ڈاکٹروں کو موبائل کی لائٹ میں زخمیوں کا علاج کرنا پڑا جس سے زخمیوں اوروہاں موجود لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اتراکھنڈ میں شدید برفباری،15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شیئر: