ای سی ایل میں ایک ہزار نئے نا م شامل

اسلام آباد...حکومت نے گزشہ 3 سال کے دوران ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں مزید ایک ہزار 82 افراد کے نام شامل کر لئے۔اس دوران 3 ہزار افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تاہم اب بھی فہرست میں شامل افراد کی تعداد 12 ہزار ہے۔فہرست میں شامل افراد میں سے51 4 کا تعلق پنجاب، 317 کا سندھ، خیبرپختونخوا سے 96، آزاد جموں و کشمیر سے 14، گلگت بلتستان سے 4 جبکہ اسلام آباد سے 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔ فہرست میں ایسے 138 افراد کے نام بھی شامل ہیں جن کی رہائش کے حوالے سے معلومات مکمل نہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام نام عدالتوں اور سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارشات پر فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

شیئر: