Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائریکٹر جنرل جوازات کا عرعر چیک پوسٹ کا دورہ ، حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر جنرل نے حجاج سے ملاقات کی اورتحائف دے کررخصت کیا(فوٹو ،ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے قائمقام ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع نے شمالی حدود کی سرحدی امیگریشن چوکی عرعر کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قائمقام ڈائریکٹر جنرل نے عرعر سرحدی چیک پوسٹ سے ایران اور عراق واپس جانے والے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل المربع نے موجودہ حالات میں عرعر کے راستے جانے والے ایرانی حجاج سے بھی ملاقات کی اور انہیں الوداع کہا۔ ڈائریکٹر جنرل جوازات نے حجاج کو فراہم کی جانے والی امیگریشن خدمات کے بارے میں وہاں موجود اہلکاروں سے تفصیلی گفتگو بھی کی ۔
واضح رہے ایران کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایوان شاہی سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کےلیے بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں ایرانی حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ سے فضائی سروس مہیا کرتے ہوئے شمالی حدود ریجن کے عرعر شہر میں پہنچایا جارہا ہے تاکہ وہ عراق کے راستے محفوظ طریقے سے ایران پہنچ جائیں۔

شیئر: