وزارتِ داخلہ نے منشیات کے سعودی اسمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔ مملکت میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے پر عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
مزید پڑھیں
-
دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد
Node ID: 890940 -
منشیات سمگل کرنے پر تین غیر ملکیوں کو سزائے موت
Node ID: 891094
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری صالح الحازمی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت اسمگل کرنے کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے حراست میں لیا تھا۔
ملزم کے خلاف ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اس کا کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا بعدازاں ایوان شاہی کی جانب سے بھی حتمی تصدیق کے بعد وزارتِ داخلہ نے الجوف ریجن میں منشیات کے اسمگلر کی موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا۔