دبئی میں والدہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پانچ سالہ بچہ چلتی گاڑی سے گر گیا ۔
گاڑی کا دروازہ اچانک کھل جانے سے حادثہ پیش آیا بچے کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی پولیس میں شعبہ آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے بتایا کہ ’بچے کی والدہ گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک سائیڈ سیٹ کا دروازہ کھل جانے سے بچہ گاڑی سے گر گیا‘۔
مزید پڑھیں
-
دبئی پولیس نے یورپی خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا
Node ID: 876601
کرنل المزروعی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ضوابط کے تحت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے جو اس قسم کے حادثات کی روک تھام کےلیے بے حد اہم ہے ، سیٹ بیلٹ کا استعمال کیے جانے کی صورت میں یہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔
عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کیونکہ گاڑی کی رفتار کافی کم تھی جس کی وجہ سے سنگین حادثہ رونما نہ ہوا اوربچے کے گرتے ہی خاتون نے گاڑی روک لی تھی۔
کرنل المزروعی کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد اور بچوں کو سیٹ بیلٹ باندھنے کی پابندی کریں ۔
علاوہ ازیں بچوں کو گاڑی میں سوار کرنے سے قبل ’سیفٹی چائلڈ لاک‘ ضرور آن کردیں تاکہ چلتی گاڑی میں اندر سے دروازہ نہ کھل سکے‘۔