Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین امریکی زرعی اجناس پر محصولات کو کم کرے، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی زرعی اجناس پر درآمدی محصولات کو کم کرے۔ ٹوئٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ درخواست اس لئے کر رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملے پر بہت احسن انداز میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے چین سے تجارتی تنازعات پر جاری مذاکرات میں پیش رفت کی خاطر امریکہ درآمد کی جانے والے مزید چینی مصنوعات پر محصولات میں یکم مارچ سے مزید اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ ایک طویل عرصے سے چین کے تجارتی طریقہ کار پر اعتراض کرتے آئے ہیں اور انھوں نے امریکہ درآمد کی جانے والے چینی مصنوعات پر250 ارب ڈالر کے درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی اشیاء پر110 ارب ڈالر کی ڈیوٹیاں لگا دی تھیں جن میں امریکہ میں پیدا ہونے والی زرعی اجناس شامل تھیں۔ دونوں ملکوں کی طرف سے ان اقدامات نے ایک تجارتی جنگ کی شکل اختیار کر لی تھی اور انھیں دنیا کی تاریخ میں سب سے سنگیں قرار دیا جا رہا تھا۔
 

شیئر: