Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کیلئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں،چین

  بیجنگ ...چین نے پھر کہا کہ پاک، ہند کشیدگی میں کمی کےلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہیں۔خطے میں امن وامان کے قیام کےلئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں خطے میں کشیدگی کے حوالے سے روسی اقدامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کےلئے جس ملک کی جانب سے بہتری اقدامات کئے گئے چین سب کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ بیجنگ کا امن واستحکام کے حوالے سے اصولی موقف رہا ہے کہ امن کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا ئیں ۔خطے میں استحکام کو برقرار رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کی جانب سے چینی مسلمانوں کی آزادانہ زندگی بارے اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کے بیان پر چین کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے ۔
 

شیئر: