Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی سے انکار پر لڑکی ٹاور پر چڑھ گئی

    حیدرآباد- - - -حیدرآباد کے ضلع ورنگل  کے  پیگڑ ا پلی میں ایک لڑکی سیل فون ٹاور پر چڑھ کر جان دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اسے انصاف دلایا جائے ۔اس نے بتایا کہ  محکمہ بجلی میں ملازم نوجوان نے گزشتہ 9سال سے دوستی کررکھی تھی ۔لڑکے کی جانب سے شادی کے انکار پرلڑکی دلبرداشتہ ہوکر ٹاور پر چڑھ گئی اور چیخ چیخ کر کہنے لگی کہ اگر شادی اس کے دوست سے نہ کرائی گئی تو وہ ٹاور سے کود کر جان دیدیگی۔اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لڑکی کو یقین دلایا کہ وہ اس کے دوست کے  ساتھ شادی کرانے کی کوشش کرینگے۔

شیئر: