Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی دوسرے ون ڈے میں 8رنز سے سنسنی خیز کامیابی

ناگپور:ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ہند نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیاکو8 رنز سے ہراتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں 500 ویںفتح سمیٹ لی ۔ ہند نے 250رنز بنائے ، آسٹریلیا کی ٹیم آخری اوور میں 242رنز پر آوٹ ہوگئی ۔ وجے شنکر نے آخری اوور میں مارکوس اسٹوئنز اور ایڈم زامپا کو آوٹ کرکے ہند کو سیریز میں0-2کی برتری دلا دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے ہند کو بیٹنگ کا موقع دیاتھا۔ میزبان ٹیم کو اپنے کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 250رنز بنانے کا موقع ملا دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکااور پوری ٹیم 48.2اوورز میں واپس پویلین لوٹ گئی ۔ویرات کوہلی نے 107گیندوں پر 40ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور 120گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 116رنز بنا ئے جس میں10چوکے شامل تھے۔اس شاندار کارکردگی پر ویرات کوہلی مین آف دی میچ رہے۔ وجے شنکر رن آوٹ ہونے کی وجہ سے اپنی پہلی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے، ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے46رنز بنا سکے ، یہ اس فارمیٹ میں ان کا بہترین اسکور ہے ۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے29رنز دے کر4جبکہ ایڈم زامپا نے 2 وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ نے 83رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں اسی اسکور پر یکے بعد دیگرے38اور37رنز پر آوٹ ہوگئے ۔ ان کے بعد پیٹر ہینڈز کومب اور ایلکس کیری نے 48اور22رنز بنائے تاہم مارکوس اسٹوئنز کی جانب سے سخت مزاحمت دیکھنے میں آئی اور وہ میچ آخری اوور تک لے گئے لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے اور 52رنز بناتے ہوئے آ خری اوور میں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے جبکہ مہمان ٹیم 49.3 اوورز میں242رنز پر آوٹ ہو کر8رنز کے فرق سے کامیابی سے دور رہی۔کلدیپ یادو نے3، بمرا اور شنکر نے2،2وکٹیں لیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: