Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کا آخری مرحلہ ،ٹیمیں کراچی پہنچنا شروع

کراچی:پاکستان سپر لیگ 4 کے آخری مرحلے کے 8 میچ کھیلنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کے اعلان کے بعد جہاں کراچی کے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سڑکوں اور چوراہوں کو خصوصی طور پر آراستہ کیا گیاہے، خیرمقدمی بینرز اور کھلاڑیوں کی قدآدم تصاویر آویزاں کی جارہی ہیں۔شائقین پسندیدہ ٹیموں کی  رنگ برنگی ٹی شرٹس اور کیپ خرید رہے ہیں ۔ لاہور کے میچز بھی کراچی آجانے کے باعث وہاں سے بڑی تعداد میں ٹی شرٹس اور دیگر سامان کراچی پہنچادیا گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کی مارکیٹ میں ٹی شرٹس، کیپس کی بہتات ہے ۔ ٹی شرٹس پر پیغامات اور پسندیدہ کھلاڑیوں کی تصاویر بنوائی جارہی ہیں۔اہم چوراہے ،سڑکیں اور اسٹیڈیم کا اطراف قمقموں اور پھولدار پودوں سے سجا دئیے گئے ہیں شہریوں کے جوش و خروش سے پاک ہند کشیدگی کی صورتحال کے اثرات مکمل طور پر زائل ہوچکے ہیں۔دریں اثناءپی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات تھے، کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔شین واٹس اور دیگر غیر ملکی کھلاڑی9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔سرفراز احمد نے کراچی والوں سے درخواست ہے کہ میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔پی ایس ایل4 کا کراچی میں پہلا میچ 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلاجائےگا۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹسمین شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں 14سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میرے خاندان دوست بیوی بچے پریشان تھے لیکن ان کی ہی سپورٹ سے یہ فیصلہ ممکن بھی ہوا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: