Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کی میزائل لانچ سائٹ دوبارہ فعال

واشنگٹن...امریکی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی میزائل لانچ سائٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کردیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لئے تیار ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ سوہائی میزائل سائٹ کے معاملے پر امر یکہ کا شمالی کوریا سے رابطہ ہے یا نہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ اسپیشلائزڈ ویب سائٹ 38 نارتھ اور تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں۔ان تصاویر میں سوہائی سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن پر تعمیراتی سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ وہی سائٹ ہے جسے کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ سال جون میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے غیر فعال کرنا شروع کردیا تھا۔

شیئر: